جیف فلیک کا نام بطور سفیر ترکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی نے منظور کرلیا

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی  نے جیف فلیک کی انقرہ میں بطور سفیر منظوری دیتے ہوئے اپنے فیصلے سے سینیٹ کو مطلع کر دیا ہے

1722190
جیف فلیک کا نام بطور سفیر ترکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی نے منظور کرلیا

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی  نے جیف فلیک کی انقرہ میں بطور سفیر منظوری دیتے ہوئے اپنے فیصلے سے سینیٹ کو مطلع کر دیا ہے۔

  کمیٹی کےمطابق ، بائیڈ انتظامیہ نے بعض سفیروں اور نمائندوں کی نامزدگیوں کےلیے کمیٹی کو نام تجویز کیے تھے جنہیں  منظوری مل گئی ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں انقرہ کےلیے بطور امریکی سفیر جیف فلیک کا نام بھی شامل ہے ۔

 ریپبلیکن  حامی ہونےکے باوجود  گزشتہ سال کے انتخابات میں  جیف فلیک نے ڈیموکریٹ بائیڈن کی حمایت کی تھی جو کہ سن 2013 تا 2019 کے درمیان ریاست ایریزونا کے سینیٹر   جبکہ سن 2001 تا 2013 ایوان نمائندگان کے رکن بھِی رہ چکے ہیں۔

 فلیک سن 2019 میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں پر احتجاجا ریٹائر ہو گئے  تھے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں