یہ قتل عام فرانس کی پیشانی پر سیاہ دھبے کی طرح چسپاں رہیں گے: مصطفیٰ شن توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ کی طرف سے، فرانس کے الجزائری مظاہرین کو قتل کرنے کی سالانہ یاد کے موقع پر، ردعمل کا اظہار

1720954
یہ قتل عام فرانس کی پیشانی پر سیاہ دھبے کی طرح چسپاں رہیں گے: مصطفیٰ شن توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے 1961 میں فرانس کے الجزائری مظاہرین کو قتل کرنے کی سالانہ یاد کے موقع پر سوشل میڈیا سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

شن توپ نے ٹویٹر سے ترکی، فرانسیسی اور عربی زبانوں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فرانس نے 17 اکتوبر 1961 کو 300 سے زائد الجزائری مظاہرین کو قتل کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ٹویٹ میں الجزائر کے اسمبلی اسپیکر ابراہیم بوگالی کے الفاظ دہرا رہا ہوں " یہ قتل عام فرانس کی پیشانی پر سیاہ دھبے کی طرح چسپاں رہیں گے۔ انسانیت سوز جرائم کبھی بھی پرانے نہیں ہوتے"۔



متعللقہ خبریں