یمن، عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی: ’’یمنی صوبے عدن کے گورنر  کے قافلے پر حملے میں  ہلاکتو ں اور زخمی ہونے کی خبر نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔‘‘

1717572
یمن، عدن  کے گورنر پر قاتلانہ حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے یمن کے عدن میں گورنر  احمد حامد  کے قافلے  پر  بم حملے  کے  باعث مذمتی اور تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یمنی صوبے عدن کے گورنر  کے قافلے پر حملے میں  ہلاکتو ں اور زخمی ہونے کی خبر نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔‘‘

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہیں ، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے  دعا گو ہیں ، اور برادر یمنی عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

یمنی وزیرِ اطلاعات معمر الا عیریانی  نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ  عدن کے گورنر احمد حامد  کے قافلے پر بم حملے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب عدن کے گورنر نے  اپنے بیان میں  طبی حالت  اچھی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں