ترکی نے وباء کے دنوں میں بھی اپنا اقتصادی پہیہ متحرک رکھا ہے: ایردوان
یہ ترکی کی انفرادیت ہے کہ جب پوری دنیا اقتصادی سکڑاو کا شکار تھی اس نے اپنے اقتصادی پہیے کو متحرک رکھا ہے: صدر رجب طیب ایردوان
![ترکی نے وباء کے دنوں میں بھی اپنا اقتصادی پہیہ متحرک رکھا ہے: ایردوان](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/c025/3da2/2d5a/615ec9ef5609a.jpg?time=1719057849)
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ ترکی کی انفرادیت ہے کہ جب پوری دنیا اقتصادی سکڑاو کا شکار تھی اس نے اپنے اقتصادی پہیے کو متحرک رکھا ہے۔
صدر ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال جب پوری دنیا کساد بازاری کا شکار تھی ہمارا رجحان اقتصادی ترقی کی طرف رہا ہے، اس وقت اقتصادی ترکی کے اعداد و شمار درست سمت کی عکاسی کر رہے ہیں"۔
انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے دوران ہم نے اپنے اقتصادی پہیے کو متحرک رکھ کے ترکی کو دیگر ممالک سے منفرد رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک میں درپیش کسی بھی مسئلے کو ملکی ترقی پر اثر انداز ہونے کا موقع نہ دے کر ہم نے دوبارہ اپنی انفرادیت کو ثابت کر دیا ہے۔ ہم وباء کے دور کو ایک نئے اور وسیع پیمانے کے ترقیاتی مرحلے میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہیں"۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کے متعدد شہروں میں نئے منّظم صنعتی علاقوں میں تنصیباتی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
بعض ممالک میں توانائی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ایسے میں جب دنیا بھر میں توانائی کی قیمتیں 2 سے 5 گنا تک بڑھ گئی ہیں ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں۔ امریکہ، جرمنی اور برطانیہ میں پیٹرول زبوں حالی کا شکار ہے۔ حالات یہ ہیں کہ ٹرک ڈرائیور تک کو پیٹرول نہیں مِل رہا۔ وباء کے آغاز سے ہی ہم نے انرجی کے سیکٹر میں حکومت کے زیرِ کنٹرول قیمتوں کو خواہ سبسڈی کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو کم درجے پر رکھا اور ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719057849)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719057849)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی