ترکی: آپریشن فرات ڈھال کے علاقے میں ایک فوجی شہید ہو گیا

آپریشن فرات ڈھال کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1716323
ترکی: آپریشن فرات ڈھال کے علاقے میں ایک فوجی شہید ہو گیا

شام میں آپریشن فرات ڈھال کے علاقے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق آپریشن فرات ڈھال کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے بھی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " میں اپنی اور وزارت دفاع کی طرف سے اپنے دلیر فوجی کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں اور شہید کے سوگوار لواحقین اور اصیل ملت کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا اور صبرِ جمیل کے لئے دعاگو ہوں"۔


ٹیگز: #شہید

متعللقہ خبریں