اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ جی 20 مملک کے اسپیکرز کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے

مصطفیٰ شَن توپ اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد 7 ویں جی 20 پارلیمانی صدور سمٹ میں شرکت کے لیے کل اٹلی کے دارالحکومت روم جائیں گے

1715085
اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ جی 20 مملک کے اسپیکرز کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ  اٹلی میں منعقد ہونے والی ساتویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی 20) میں شرکت کریں گے۔

مصطفیٰ شَن توپ اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد 7 ویں جی 20 پارلیمانی صدور سمٹ میں شرکت کے لیے کل اٹلی کے دارالحکومت روم جائیں گے۔

روم میں ترکی کے سفیر عمر گجک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ شَن  توپ اور ان  کے ہمراہ پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

مصطفیٰ شَن توپ  جی 20 سمٹ کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے، جو جمعرات ، 7 اکتوبر کو "لوگوں ، زمین اور خوشحالی کے لیے پارلیمنٹ" کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

مصطفیٰ شَن توپ جو "نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ -19) وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے سماجی اور روزگار کے بحرانوں کے حل" کے عنوان سے سیشن میں تقریر کریں گے ، اطالوی سینیٹ کی صدر ماریہ الیزابیٹا البرٹی کیسیلی اور اطالوی ایوان نمائندگان کے صدر  رابرٹو فیکو سے ملاقات کریں گے۔

شَن توپ جی 20   کے دائرہ کار میں "سماجی اور ماحولیاتی پائیداری کے لحاظ سے معاشی ترقی کو بحال کرنا" کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیشن میں خطاب کریں  گے ، اور پھر پارلیمنٹ کے سربراہان کے ساتھ ایک فیملی فوٹو شوٹ میں  بھی حصہ لیں گے۔

شَن توپ  اپنے دورہ کے آخری دن جمعہ 8 اکتوبر کو پی 20 کے دائرہ کار میں "وبائی مرض کے بعد پائیداری اور خوراک کی حفاظت" کے عنوان سے خطاب کریں گے۔

شَن توپ  اور ان کا  ہمراہی  پارلیمانی وفد ، جو بعد میں تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات  کرنے کے بعد  وطن لوٹ آئیں گے۔



متعللقہ خبریں