ترکی: اگر یونان سمجھتا ہے وہ ہمیں اپنے بے معنی دعوے قبول کروا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے

اگر یونان سمجھتا ہے کہ وہ نیٹو اتحاد کے لئے نقصان دہ اور ترکی مخالف دو طرفہ فوجی اتحاد قائم کر کے اپنے دعوے قبول کروا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے: ترکی وزارت خارجہ

1713111
ترکی: اگر یونان سمجھتا ہے وہ ہمیں اپنے بے معنی دعوے قبول کروا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے

ترکی نے یونان وزارت  دفاع کے، "فرانس کے ساتھ دفاعی سمجھوتہ ہمارے بحری اختیار کے علاقے کا بھی احاطہ کرتا ہے" سے متعلق بیان کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بِلگچ نے  جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے " یونان کے "زیادہ سے زیادہ بحری اختیار  اور فضائی حدود  " کے دعوے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں"۔

بِلگچ نے بیان میں کہا ہے کہ "یونان کے دعووں پر بین الاقوامی برادری میں بھی تنقید و بحث کی جا رہی ہے اور اگر یونان سمجھتا ہے کہ وہ نیٹو اتحاد کے لئے نقصان دہ اور ترکی مخالف دو طرفہ فوجی اتحاد قائم کر کے ہمیں یہ دعوے قبول کروا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ اس نوعیت کی بے معنی کوششیں ، بحیرہ ایجئین اور بحیرہ روم میں، اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کے تحفظ کے معاملے میں ہمارے عزم کو  اور بھی زیادہ  پختہ کر دیں گی"۔

بِلگچ نے کہا ہے کہ یونان کی تعاون کی جگہ اسلحہ جمع کرنے، ترکی کو تنہا و غیر متعلقہ بنانے کی پالیسیاں علاقائی امن و امان کے لئے خطرہ اور پُر مسائل پالیسیاں ہیں۔ یہ پالیسیاں نہ صرف خود یونان کو بلکہ  یورپی یونین کو  بھی ،کہ جس کا وہ رکن ہے، نقصان پہنچائیں گی"۔



متعللقہ خبریں