فیتو دہشت گرد تنظیم ترکی کے برادر ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے، مصطفی شین توپ

ہ فیتو کا واحد مقصد ان ممالک پر قبضہ کرنا تھا جن میں یہ اپنی کاروائیاں کر رہی تھی

1711750
فیتو دہشت گرد تنظیم  ترکی کے برادر ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے، مصطفی شین توپ

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے کہا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم خاص طور پر برادر ممالک سمیت تمام ممالک  کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ  تشکیل  دیتی ہے۔

مصطفی شین توپ نے ترکستان ، قازقستان میں منعقدہ ترک زبان بولنے والے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی 10 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں "ترک دنیا میں پارلیمانی تعاون اور مستقبل کی توقعات" پر خطاب کیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ بین الاقوامی تعلقات میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کی اہمیت بڑھ رہی ہے،  لہذا یہ پلیٹ فارم عام مسائل کے مشترکہ حل کی تلاش  کے لیے  ایک بین الاقوامی ڈھانچہ بن گیا ہے۔

اپنی تقریر میں 15 جولائی 2016 کے ناکام بغاوت اقدام کی یاد دہانی کراتے ہوئے   ترک اسپیکر  نے کہا کہ فیتو کا واحد مقصد ان ممالک پر قبضہ کرنا تھا جن میں یہ اپنی کاروائیاں کر رہی تھی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فیتو ترکی کے علاوہ بہت سے ممالک میں اپنے گندے عزائم میں مصروف ہے شین توپ نے مزید کہا کہ "میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ یہ غدار تنظیم اپنے پاؤں جمانے والے ممالک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔جن میں ترکی کے برادر ممالک نمایاں ہیں۔



متعللقہ خبریں