ٹی آرٹی ورلڈ فورم 19 تا 20 اکتوبر منعقد ہو گا

ٹی آرٹی ورلڈ فورم   میں دنیا کے چاروں گوشوں سے  پروفیسر حضرات، شہری تنظیمیں،  مفکرین، سیاستدان، ماہرین اور پریس نمائندے   شرکت کریں گے

1710871
ٹی آرٹی ورلڈ فورم 19 تا 20 اکتوبر منعقد ہو گا

ٹی آرٹی ورلڈ فورم ’’طاقت اور پیراڈوکس:21 ویں صدی میں وسیع پیمانے کی حکمت عملی کو سمجھنا‘‘ مرکزی خیال  کے ساتھ 19 تا 20 اکتوبر آن لائن منعقد ہو گا۔

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   کرہ ارض کے اہم مسائل کا حل تلاش کرنے کے زیر مقصد  سال 2017 سے  باقاعدگی سے منعقد کیے جانے والے ٹی آرٹی ورلڈ فورم   میں دنیا کے چاروں گوشوں سے  پروفیسر حضرات، شہری تنظیمیں،  مفکرین، سیاستدان، ماہرین اور پریس نمائندے   شرکت کریں گے۔

فورم میں  اپنے اپنے شعبے میں ماہر  نامور شخصیات  16 نشستوں میں حالیہ چند برسوں میں پیش پیش ہونے والے سیاسی و سماجی مسائل پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

عالمی انسانی بحران،  بین الاقوامی سلامتی پالیسیاں، طاقت کی حد بندی اور عالمی  سطح پر انصاف جیسے معاملات بھی  پینلز کے ذریعے   تمام تر بنی نو انسانوں سے تعلق رکھنے والے مسائل زیر غور آئیں گے۔

دریں اثنا  طالبان کے افغانستان   کی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد فورم میں ’’طالبان کی واپسی: خطائیں اور سبق‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

فورم کا ویب ایڈرس یہ ہے:

https://www.trtworldforum.com/trt-world-forum-2021/



متعللقہ خبریں