ترکی اور قازقستان کے درمیان تمام ہی شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوا ہے : اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ

مصطفیٰ شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار   اپنے دورہ  قازقستان کے موقع پر پہلے روز دارالحکومت نور سلطان میں ترک کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران کیا

1710876
ترکی اور قازقستان کے درمیان تمام ہی شعبوں میں تعلقات میں  اضافہ ہوا ہے : اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ نے کہاہے کہ ترکی اور قازقستان کے درمیان تعلقات (نئی قسم کی کورونا وائرس) وبا کےپہلے دور  کے  دوران ہمارے تجارتی حجم میں کوئی کمی نہیں آئی ہےبلکہ اس میں  اضافہ ہوا ہے۔ 2021 کے 7 ویں مہینے تک گزشتہ سالوں کے  مقابلے میں  تقریبا 50  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار   اپنے دورہ  قازقستان کے موقع پر پہلے روز دارالحکومت نور سلطان میں ترک کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔  مصطفیٰ شَن توپ  ان دنوں ترک زبان بولنے والے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی (TÜRKPA) کی 10 ویں جنرل اسمبلی کے کے اجلاس میں شرکت کے لیے  قازاقستان کے دورے پر ہیں۔

مصطفیٰ شَن توپ نے ترکی اور قازقستان کے تعلقات بہت اچھے سطح پر ہونے کی بھی نشاندہی کی ۔

انہوں نے کہا کہ جس روز ازقستان نے اپنی آزادی کا اعلان کیا ، ترکی نے اسی روزاس کی آزادی کو تسلیم کرلیا اور ترکی قازقستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک  ہے اور اس وقت سے   ترکی کے قازقستان کے ساتھ دوستانہ  اور بھائی چارے پر مشتمل ہر شعبے  میں تعلقات  فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قازقستان کے ساتھ معاشی تعلقات بہت مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور کرونا وبا  کے دوران ہمارے تجارتی حجم میں کوئی کمی نہیں ہوئی  بلکہ  اس میں  اضافہ ہوا ہے اور  2021 کے 7 ویں مہینے تک  گزشتہ سالوں کے مقابلے میں   50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہم دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے وضح کردہ  10 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں