ترکی: سوئے لُو ۔ وحیدی ملاقات

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ایران کے نئے وزیر داخلہ احمد وحیدی کو فرائض کا آغاز کرنے کی مبارکباد پیش کی

1711061
ترکی: سوئے لُو ۔ وحیدی ملاقات

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ایران کے نئے وزیر داخلہ احمد وحیدی کو فرائض کا آغاز کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سلیمان سوئے لُو نے ایران کے وزیر داخلہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے عہدہ وزارت کے دوران دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور علاقائی تعلقات کو موئثر اور مضبوط شکل میں فروغ دینے کے لئے باہمی تعلقات میں تیزی آئے گی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ ، ہجرت، سلامتی، سرحدی تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت ہر سطح پر مخلصانہ و مضبوط تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔



متعللقہ خبریں