امریکہ، نیو یارک ٹرکش ہاؤس 27 ستمبر سے خدمات فراہم کرے گا

ا س دفتر کا افتتاح  صدر رجب طیب ایردوان کے ہاتھوں گزشتہ ہفتے ہوا تھا

1710352
امریکہ، نیو یارک ٹرکش ہاؤس 27 ستمبر سے خدمات فراہم کرے گا

نیو یارک میں افتتاح ہونے والے ٹرکش ہاؤس 27 ستمبر  بروز پیر سے  شہریوں کو قونصلیٹ  جنرل کی خدمات فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

ترک قونصلیٹ جنرل نے  اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ  ہمارا دفتر 27 ستمبر سے  شہریوں   کے لیے  خدمات  کے کھلا ہو گا۔

خیال رہے کہ ا س دفتر کا افتتاح  صدر رجب طیب ایردوان کے ہاتھوں گزشتہ ہفتے ہوا تھا ۔

اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے  واقع  ٹرکش ہاؤس میں ترکی  کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے ،  نیو یارک  قونصل خانہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نمائندہ دفاتر  اپنے امور سر انجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں