روس میں طیارے کو حادثے پر ترکی کا اظہارِ تعزیت

طیارے کے حادثے میں 6  افراد کی ہلاکت کی اطلاع پانے پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے، ترکی

1709997
روس میں طیارے کو حادثے پر ترکی کا اظہارِ تعزیت

ترکی نے روسی علاقے ہابرووسک میں گرنے والے ایک طیارے پر سوار عملے کے  6 افراد کی ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام  جاری کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ  طیارے کے حادثے میں 6  افراد کی ہلاکت کی اطلاع پانے پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ ’’دوستی ریشین فیڈریشن کے عوام  کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں، اس المیہ  میں  اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور روسی حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ‘‘

روسی ہنگامی امور کی وزارت  کی جانب سے  کل جاری کردہ ایک بیان میں  واضح کیا گیا تھا کہ اے این۔26 قسم کا ایک طیارہ  ہاباروسک ہوائی اڈے سے 38 کلو میٹر کی دور ی    پر پرواز کے دوران راڈار سے غائب ہو گیا  ہے۔  جبکہ روسی نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں  طیارے کوحادثہ پیش آنے اور اس دوران 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں