ترکی: ہم روہینگیا مسلمانوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے

روہینگیا مسلمانوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ہم روہینگیا مسلمانوں کو ہرگز بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1709520
ترکی: ہم روہینگیا مسلمانوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے کہا ہے کہ ہم روہینگیا مسلمانوں کو ہرگز بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل کمیٹی مذاکرات کے دائرہ کار میں ترکی اور بنگلہ دیش نے روہینگیا مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس کے بعد ٹویٹر سے جاری  کردہ بیان میں میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "روہینگیا مسلمانوں کی رضاکارانہ، محفوظ، باوقار اور مستحکم  واپسی کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ہم روہینگیا مسلمانوں کو ہرگز بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے"۔

اقوام متحدہ کے مطابق 25 اگست 2017 کے بعد سے رخائن سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کیمپوں میں موجود مہاجرین کا نصف حصہ بچوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جاری کردہ سیٹلائٹ مناظر کے ساتھ رخائن میں سینکڑوں دیہاتوں کی تباہی و بربادی کو ثابت کیا ہے۔

روہینگیا مسلمانوں کی اپنے وطن واپسی  کے لئے میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والا بین الاحکومتی سمجھوتہ، مہاجرین کی صورتحال کو دستاویزی شکل دینے میں ناکام  ہونے کی وجہ سے، عملی طور پر نافذ نہیں ہو رہا۔



متعللقہ خبریں