ترکی کے ساتھ تعلقات کے ہر پہلو پر رابطے میں ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں پر کام کرنا جاری رکھیں گے

1706473
ترکی کے ساتھ تعلقات کے ہر پہلو پر رابطے میں ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کے مختلف پہلووں پر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

اُرسُولا وان ڈر لئین نے یورپی پارلیمنٹ کی جنرل کمیٹی سے روایتی 'یونین اسٹیٹس' خطاب  کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم یورپی یونین کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات  میں فروغ کے خواہش مند ہیں۔ ہم، ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں پر کام کرنا جاری رکھیں گے"۔

خطاب کے افغانستان سے متعلقہ حصے میں انہوں نے ملک میں وسیع پیمانے کے غذائی  بحران کے سدباب کے لئے اضافی امداد بھیجنے کی یقین دہانی کروائی  اور کہا ہے کہ" ہم افغانستان کے لئے انسانی امداد میں 100 ملین یورو کا اضافہ کریں گے اور افغان عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں