عوام باہمی اتحاد و یک جہتی کو قائم رکھیں:ایردوان

ترک صدر نے دیار بکر میں شہری تنظیموں کے نمائندوں اور  نامور شخصیات  کے  ہمراہ منعقدہ اجلاس میں  آپس میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے

1705730
عوام باہمی اتحاد و یک جہتی کو قائم رکھیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے شہر دیار بکر کو   اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

ترک صدر نے دیار بکر میں شہری تنظیموں کے نمائندوں اور  نامور شخصیات  کے  ہمراہ منعقدہ اجلاس میں  آپس میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔  جناب ایردوان نے    اس اجلاس میں محکمہ مذہبی امور کے سربراہ  علی ایرباش سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔

شرکائے اجلاس کو سلام ِ خلوص پیش کرنے والے صدر ایردوان نے ان کے لیے صراطِ مستقیم  پر عمل پیرا رہنے کی    تمنا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا پختہ یقین ہے کہ  اتحاد و یکجہتی کے سفر پر گامزن رہتے ہوئے ہی ہم  آگے بڑھ سکتے ہیں،  اس حوالے سے آپ کی کوششیں اور کام انتہائی اہم ہیں۔  خاصکر   ہم علاقے میں آپ سب سے   اعلی خدمات کی توقع رکھتے ہیں۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ  علی ایرباش نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ  مسائل اور تنازعات کے حل  میں    اہم شخصیات ، شہری تنظیموں، اوقاف، انجمنان اور اساتذہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ہم   در پیش مسائل کو علم وحکمت اور انصاف کے ترازو کے ساتھ حل  کریں گے،  ایک صدی سے  ہمارے  محل وقوع میں  سرایت کرنے کی کوشش ہونے والی فتنہ پروری اور گندے  عزائم  کا  اچھائی کے زیر مقصد یکجا ہونے والے قائدین اور شہری تنظیموں کی کوششوں   کے ساتھ سد باب کیا گیا ہے۔

ترکی  محکمہ مذہبی  اوقاف  کی جانب سے  149 ممالک میں کاروائیاں کرنے کا بھی اشارہ دینے والے ایرباش  نے بتایا کہ ان ممالک  میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے   کے دوران  احتیاج مندوں نے پُر  نم آنکھوں سے  ترکی  کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہماری سلامتی کی دعا کی، ہم  ان انسانوں کی  نیک دعاؤں سے ہی  اپنے پاؤں پر جم کر کھڑے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں