ملکی سرحدوں پر مہاجر قافلوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزارت داخلہ

نائب وزیر داخہ نے کہا کہ انقرہ میں ماہانہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  گزشتہ سال کے دوران  ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں  کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 375 تھی جنہیں روکا گیا  جبکہ  اس سال  یہ تعداد کم ہو کر 3 لاکھ7 ہزار 850 ہو گئی ہے

1703323
ملکی سرحدوں  پر مہاجر قافلوں کا سوال ہی  پیدا نہیں ہوتا: وزارت داخلہ

  نائب وزیر داخلہ اور ترجمان اسماعیل چاتاقلی نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں پر اس وقت مہاجر قافلوں  کی موجودگی   کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے  انقرہ میں ماہانہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  گزشتہ سال کے دوران  ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں  کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 375 تھی جنہیں روکا گیا  جبکہ  اس سال  یہ تعداد کم ہو کر 3 لاکھ7 ہزار 850 ہو گئی ہے۔

 نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ  گزشتہ سال  1 لاکھ 22 ہزار  افراد کی غیر قانونی نقل مکانی  روکی گئی جبکہ اس سال اب تک  94 ہزار 915 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک میں آنے سے روکا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں، اگست کے مہینے میں کیے گئے آپریشنز میں  دہشتگردوں کی فہرست میں شامل  7 کمانڈروں سمیت 88 دہشتگرد ہلاک کیے گئے اور تخرب کاری کی 18 کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

 

 



متعللقہ خبریں