ترکی: بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان کے مسافروں سے پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ طلب کی جائے گی

بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان سے ترکی آنے والے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کے نیگیٹیو نتائج دکھانے کے پابند ہوں گے: ترکی وزارت داخلہ

1702045
ترکی: بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان کے مسافروں سے پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ طلب کی جائے گی

بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان سے ترکی آنے والوں سے پی سی آر  ٹیسٹ نتائج کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ترکی وزارت داخلہ نے  ملک میں نئے کورونا وائرس  ویریئنٹوں  کے داخلے کا سدّباب کرنے کے لئے ایک نیا  نوٹس جاری کیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان سے ترکی آنے والے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کے نیگیٹیو نتائج دکھانے کے پابند ہوں گے۔

مذکورہ ممالک سے براہ راست آنے والوں اور ترکی آمد سے 14 دن قبل ان ممالک میں قیام کرنے والے افراد سے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں  لگنے سے متعلق دستاویز کا مطالبہ کیا جائَ گا اور ان افراد کو  کم از کم 14 روزہ قرنطینہ  میں رہنے کا پابند کیا جائے  گا۔

برازیل، جنوبی افریقہ، نیپال اور سری لنکا سے پروازوں کی ممانعت  نئے حکمنامے کے اجراء تک جاری رہے گی اور ان ممالک سے براہ راست ترکی کی سیاحت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

برطانیہ، ایران، مصر اور سنگاپور  سے آنے والے افراد سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کے نیگیٹیو نتائج کا مطالبہ کیا جائے گا۔

بارہ سال سے کم عمر بچوں کو پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسین سرٹیفیکیٹ سے معاف رکھا جائے گا۔

خارجہ تجارت کو منفی اثرات سے بچانے کے لئے بحری جہاز کے عملے اور ٹرالر ڈرائیوروں کو پی سی آر  ٹیسٹ اور قرنطینہ سے معاف رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں