ازمیر کے قریب 166 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا

ربڑ کی کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کے سوار ہونے کی اطلاع پر  ضلع سفری حصار  کے ساحل پر ، کوسٹ گارڈ  کو روانہ کیا گیا ہے

1700619
ازمیر کے قریب 166 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا

ازمیر میں یونانی  عناصر کی جانب سے مختلف اوقات میں ترکی کے کھلے سمندر دھکیلے جانے والے   166 تارکین وطن کو زندہ بچالیا  گیا ہے۔

ربڑ کی کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کے سوار ہونے کی اطلاع پر  ضلع سفری حصار  کے ساحل پر ، کوسٹ گارڈ  کو روانہ کیا گیا ہے۔

53یونانی  عناصر نے  53  غیر قانونی تارکین وطن کو ترک علاقائی پانی میں دھکیل دیا جس پر  ترک کوسٹ گارڈ نے انہیں بچالیا۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے   دیکیلی کے کھلے سمندر میں بھی 41 تارکین وطن بچالیا  جبکہ اس موقع پر  36 تارکین وطن  جو ایک خراب ربڑ کی کشتی میں سوار تھے نے ترک کوسٹ گارڈ  سے انہیں بچانے کی اپیل کی جس پر ترک کوسٹ گارڈ نے انہیں بھی بچالیا۔

دریں اثناء  چشمہ کے علاقے میں بھی  36 تارکین وطن جنہیں  یونانی عناصر  نے ترکی کے کھلے سمندر دھکیل دیا تھا  کو بھی ترکی  کے ساحلی علاقے منتقل کردیا گیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کے  صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ بھیج دیا گیا ہے ۔  



متعللقہ خبریں