ترکی  میں امسال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں 21.7 فیصد اضافہ

ترکی کے محکمہ شماریات  (TUIK) نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے مجموعی گراس    پیداوار (GDP) کے نتائج کا اعلان  کردیا ہے

1700677
ترکی  میں امسال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں 21.7 فیصد اضافہ

 

ترکی  میں امسال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں 21.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے محکمہ شماریات  (TUIK) نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے مجموعی گراس    پیداوار (GDP) کے نتائج کا اعلان  کردیا ہے۔

اس کے مطابق ، 2021 کی دوسری سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی کا پہلا تخمینہ  گزشتہ  سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 21.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جب جی ڈی پی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے پتہ چلا ہے کہ   خدمات 45.8 فیصد ، صنعت 40.5 فیصد ، پیشہ ورانہ ، انتظامی اور معاون خدمات ،  32.4 فیصد ، دیگر خدمات ،  32.3 فیصد ، معلومات اور مواصلات میں  25.3 فیصد ، عوامی انتظامیہ ، تعلیم ، انسانی صحت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں  8.5 فیصد اضافہ ، رئیل اسٹیٹ شعبے میں  3.7 فیصد ، تعمیرات میں 3.1 فیصد اور زراعت ، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

موسمی حالات اور  سالانہ  کیلنڈر کا جائزہ لینے کے بعد  جی ڈی پی انڈیکس میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 21.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں