ہم افغانستان میں حالات پر نگاہ رکھیں گے: آقار

ترک فوجیوں نے افغانستان  میں اپنے اباو اجداد کے شایان شان  شکل میں فرائض ادا کئے ہیں، بحیثیت ترکی ہم آئندہ بھی علاقے کے حالات پر نگاہ رکھیں گے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1700850
ہم افغانستان میں حالات پر نگاہ رکھیں گے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترک فوجی، افغانستان  میں اپنے اباو اجداد کے شایان شان  شکل میں فرائض کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں اور بحیثیت ترکی ہم آئندہ بھی علاقے کے حالات پر نگاہ رکھیں گے"۔

آقار نے، افغانستان سے واپس لوٹنے والے ترکی مسلح افواج کے اہلکاروں کے اعزاز میں قیصری ائیر بیس پر منعقدہ، تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں نے محارب ڈیوٹی کے علاوہ افغان شہریوں کو تعلیم کے شعبے میں تعاون فراہم کیا۔ 2002 سے آخر تک افغانستان میں کُل 20 ہزار ترک فوجیوں اور سِول ترکوں نے فرائض ادا کئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے کابل پر قبضے اور نیٹو کے ملک سے انخلاء کا فیصلہ کرنے کے بعدتوقع زیادہ تیزی سے تبدیل ہوتی شرائط  نے ترکی کو اپنے مشن پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ۔ہم نے سرعت کے ساتھ موئثر فیصلے کر کے ترک فوجیوں اور ترک شہریوں کو 48 گھنٹوں  کے قلیل عرصے میں افغانستان سے نکالا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر بھاری آمدو رفت اور شدید تناو کے باوجود کامیاب انخلاء ترک فوجیوں کی طاقت کا عکاس ہے۔ ترک فوجی افغانستان میں اپنے ابا و اجداد کے شایان شان شکل میں فرائض ادا کر کے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ ہم بحیثیت ترکی اب کے بعد بھی علاقے کے حالات پر نگاہ رکھیں گے۔

حلوصی آقار نے انخلاء کے عمل میں تعاون پر نیٹو اتحادیوں ، پاکستان اور تاجکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں