ہم اپنی اعلی اقدار کا وقار بلند رکھیں گے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے مشرق و مغرب  کی اعلی روایات کو اپنایا ہے اور ہماری یہ گراں قدر ثقافتی تہذیب آج ایک نئی جہت حاصل کر چکی ہے

1697705
ہم اپنی اعلی اقدار کا وقار بلند رکھیں گے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے مشرق و مغرب  کی اعلی روایات کو اپنایا ہے اور ہماری یہ گراں قدر ثقافتی تہذیب آج ایک نئی جہت حاصل کر چکی ہے۔

 صدر نے فتح ملازگرت کی 950 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں صدر نے کہا کہ شاندار ماضی  کی اعلی روایات کی بدولت  مستقبل میں بھی ہم اپنی نوجوان نسل کی رفاقت میں عالمی سطح پر کامیابیوں کی داغ بیل رکھنا جاری رکھیں گے۔

صدر نے مزید کہا کہ دور حاضر میں  دنیا کے عالمگیری ،سیاسی اور اقتصادی حالات کی از سر نو تشکیل میں ہم استحکام و اعتماد کے ہمراہ اپنی اقدار کا وقار مزید بلند کریں گے۔

 


ٹیگز: #ایردوان

متعللقہ خبریں