ترک مسلح افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں

متعدد ملاقاتوں، درپیش صورتحال اور شرائط کے جائزے کے بعد افغانستان سے ترک مسلح افواج کے انخلاء کا آغاز کر دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1697334
ترک مسلح افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں

ترک مسلح افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق "متعدد ملاقاتوں، درپیش صورتحال اور شرائط کے جائزے کے بعد افغانستان سے ترک مسلح افواج کے انخلاء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج انہیں تفویض کردہ فریضے کی کامیاب ادائیگی کے فخر کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔

 ترکی نے افغانستان کے لئے بین الاقوامی تعاون برائے سلامتی فورسز ISAF میں شامل فوجیوں کو جون 2002 میں افغانستان بھیجا۔ ایک ہزار 400 فوجیوں پر مشتمل یونٹ میں کابل ائیر پورٹ کے تحفظ اور نظم و ضبط پر مامور ترکی ائیر فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں، سفارتی عملے اور غیر ملکی شہریوں کے انخلاء میں تیزی آ گئی تھی۔ 



متعللقہ خبریں