چناق  قلعے  اکی تحصیل  آئی والک  میں  2 الگ الگ آپریشنز میں 52 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ٹیموں نے تحصیل کے گردو نواح  کے کھلے سمندر میں  ایک گروپ کے ربڑ کی کشتی میں  سوار ہونے کا پتہ چلایا

1696163
چناق  قلعے  اکی تحصیل  آئی والک  میں  2 الگ الگ آپریشنز میں 52 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

چناق  قلعے  اکی تحصیل  آئی والک  میں  2 الگ الگ آپریشنز میں ، یونانی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلے گئے 52 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ٹیموں نے تحصیل کے گردو نواح  کے کھلے سمندر میں  ایک گروپ کے ربڑ کی کشتی میں  سوار ہونے کا پتہ چلایا ۔

کوسٹ گارڈ کی اس ٹیم  کو  خطے میں  یونانی عناصر  کی جانب سے  24 غیر قانونی تارکین وطن کو ترک علاقائی پانیوں میں دیے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

یونانی افواج کی جانب سے بابابرنو کھلے سمندر  میں  ترک علاقائی پانیوں میں دھکیلے جانے کے بعد ، 28 تارکین وطن جو ربڑ کی کشتی میں سوار تھے ان کو بچالیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو ان کی قانونی کارروائی کے بعدآئی  والک غیر ملکیوں کے ڈیپارٹمنٹ  کے  حوالےکردیا گیا۔

ازمیر کی تحصیل فوچہ  کے ساحل پر ایک لائف بوٹ  میں پناہ گزینوں کا ایک گروپکے موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا تھا جس پر ترک کوسٹ گارڈ نے  کاروائی کرتے ہوئے پکڑلیا ہے۔

ان آٹھ پناہ گزینوں کو   جنہیں یونانی عناصر نے ترک  کھلے سمندر  کی جانب دھکیل دیا تھا کی زندگیوں کو بچالیا گیا ہے۔

پناہ گزینوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ان کو  صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ بھیج دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں