بتلیس میں جنگ ملازگرت کی فتح کی 950 ویں سالگرہ کی تقریب

گورنر ااوکتائے  چاعتائے  نے اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سلطان آلپ ارسلان  نے اپنے بہادر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آج سے 950 سال پہلے اس سرزمین کو  اپنا وطن بنایا اور اس  وقت  سے تا ابد تک یہ سرزمین ترکوں کا وطن رہے گی

1696326
بتلیس میں جنگ ملازگرت کی فتح کی 950 ویں سالگرہ کی تقریب

ترکی کے ضلع بتلیس   کی تحصیل  احلات میں ، 26 اگست  ملازگرت  فتح کی 950 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

گورنر ااوکتائے  چاعتائے  نے اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سلطان آلپ ارسلان  نے اپنے بہادر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آج سے 950 سال پہلے اس سرزمین کو  اپنا وطن بنایا اور اس  وقت  سے تا ابد تک یہ سرزمین ترکوں کا وطن رہے گی۔

احلات  کے میئر عبدالعلیم ممتاز چوبان  نے  اس موقع پر سلطان آلپ ارسلان سمیت   ان کے تمام ساتھیوں  کے لیے مغفرت کی دعا کی  اور اس تاریخی واقعے کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے عظم کا اظہار کیا۔

جشن کی  اس تقریب میں مہتر بینڈ کے علاوہ  ،  ترک فضائیہ  کی  ایروبیٹک ٹیم  نے 950 ویں سالگرہ کے لیے ایک خصوصی شو پیش کیا۔

اس تگقریب میں گہری دلچسپی لینے والے افراد نے  آسمان پر ٹرکش  اسٹارز کا شو دیکھا اور  بے حد پسند کیا۔

بعد میں  گورنر چاعتائے  اور ان کے وفد نے  علاقے کے خیموں کا دورہ کیا جہاں مہمانوں کی آو بھگت کی گئی۔



متعللقہ خبریں