ترکی: رواں سال میں 129 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گرد 2016 میں پی کے کے میں شامل ہوئے اور شام اور عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتے رہے: ترکی وزارت داخلہ

1694429
ترکی: رواں سال میں 129 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

رواں سال کے دوران ترکی میں  قائل ہو کر گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 129 ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے میں انتشار کا عمل جاری ہے۔

حکومت کی طرف سے  جاری قائل  کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں پی کے کے سے مفرور ایک اور دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز  کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

اس طرح سال 2021 میں گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گرد 2016 میں پی کے کے میں شامل ہوئے اور شام اور عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتے رہے۔



متعللقہ خبریں