ترکی: افغانستان سے انخلاء کا کام جاری، مزید 273 افراد ترکی پہنچ گئے

افغانستان سے مزید 273 افراد  کو ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے ترکی لایا گیا، مسافر 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے

1693706
ترکی: افغانستان سے انخلاء کا کام جاری، مزید 273 افراد ترکی پہنچ گئے

افغانستان سے مزید 273 افراد  کو ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے ترکی لایا گیا ہے۔

اتوار کے دن طالبان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے بعد سے افغانستان میں موجود ترک شہریوں کو ملک سے نکالا جا رہا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے زیرِ انتظام جاری انخلاء پروازیں کابل  کے حامد کرزئی ہوائی اڈے سے ترکی ائیر فورس کے A400M فوجی کارگو طیارے کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔

اطلاع کے مطابق دوبارہ سے سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد 273 مسافروں کو کل حامد کرزئی ائیر پورٹ سے پہلے پاکستان کے اسلام آباد ائیر پورٹ لے جایا گیا بعد ازاں استنبول سے جانے والی ٹرکش ائیر لائنز کی TK6880پرواز سے ترکی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 15 منٹ پر استنبول ائیر پورٹ پہنچا۔ سب سے پہلے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

پاسپورٹ  کنٹرول کا کام مکمل ہونے کے بعد ترک مسافروں کو ان کی اقامت گاہوں اور غیر ملکیوں کو ان کے قیام کے ہوٹلوں تک پہنچا دیا گیا جہاں وہ 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان میں موجود ترک شہریوں کی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے اور اس وقت تک ہم کُل 552 افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں