ترکی میں مضبوط مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بھر پور طریقے سے جاری ہے، صدر ایردوان

ربن ٹرانسفرمیشن   امور کےدائرہ عمل میں زلزلے کے خلاف قوت ِ مدافعت رکھنے والے  مکانات کی تعداد میں تواتر سے اضافہ ہو رہا ہے

1693240
ترکی میں مضبوط مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بھر پور طریقے سے جاری ہے، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان نے  سال 2012 میں شروع کردہ  زلزلوں کے پیش نظر عظیم بحالی منصوبے پر ترکی کے چاروں گوشوں میں کام جاری ہے۔

ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں  کہا ہے کہ اربن ٹرانسفرمیشن   امور کےدائرہ عمل میں زلزلے کے خلاف قوت ِ مدافعت رکھنے والے  مکانات کی تعداد میں تواتر سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ پر عزم طریقے سے جاری  منصوبے کے دائرہ عمل میں 81 شہرو  ں  کی 922 تحاصیل میں 3 لاکھ مکانات کو مسمار کرتے ہوئے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مکانات میں سے ایک لاکھ استنبول میں تعمیر کیے گئے ہیں اور ان پر 90 ارب لیرے کی مالیت   آئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں