ترک وزیر خارجہ کی افغانستان کے معاملے پر سفارتی کوششیں جاری

جناب چاوش اولو نے روسی ہم منصب سرگئے لاوروف،کوریائی وزیر ِ خارجہ  چونگ یوئی ۔ یونگ اور آسڑیلوی  وزیر ِ خارجہ ماریسہ  پائن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی

1693392
ترک وزیر خارجہ کی افغانستان  کے معاملے پر سفارتی کوششیں جاری

وزیر ِ خارجہ میولود  چاوش اولو  کی افغانستان کے معاملے پر ڈپلومیسی جاری ہے۔

جناب چاوش اولو نے روسی ہم منصب سرگئے لاوروف،کوریائی وزیر ِ خارجہ  چونگ یوئی ۔ یونگ اور آسڑیلوی  وزیر ِ خارجہ ماریسہ  پائن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو اور لارووف نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا ہے۔

اس ملک میں استحکام کے قیام کے لیے علاقائی و بین الاقوامی اداکاروں کی جانب سے سیکیورٹی اور نظام  کو مل جل کر قائم کرنا ہوگا۔

بات چیت میں   عالمی معاملات  میں دو طرفہ تعلقات  پر غور کیا گیا ہے۔

چاوش اولو نے  جنوبی کوریا  اور آسڑیلوی  وزرا خارجہ  سے  بات چیت میں  بھی افغانستان  کا  معاملہ زیر غور آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں