ترکی: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی

سیلاب کی وجہ سے سینوپ اور کاستامونو میں 47  افراد لاپتہ ہیں: محکمہ آفات و ہنگامی حالات

1691957
ترکی: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی

ترکی بحیرہ اسود علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ضلع کاستامونو میں 60 ، ضلع سینوپ میں9 اور ضلع بارتین میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

AFAD نے سیلاب کی وجہ سے سینوپ اور کاستامونو میں 47  افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق 8 سیلاب زدگان ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

سیلاب کے بعد بارتین کی تحصیل اولوس سے 341، کاستامونو سے 1480، سینوپ کی تحصیل آیانجک  اور محلّوں سے 560 سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

تینوں متاثرہ اضلاع میں امدادی کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔



متعللقہ خبریں