اس پُر مشقت دور میں ہم سوڈان کے ساتھ ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

سوڈان کو درپیش اس پُر مشقت دور میں ہم اپنے سوڈانی بھائیوں اور حکومت کے ساتھ  ہیں اور اس باہمی اتحاد کو جاری رکھنے کے بارے میں پُرعزم ہیں: صدر ایردوان

1690499
اس پُر مشقت دور میں ہم سوڈان کے ساتھ ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سوڈان کو درپیش اس پُر مشقت دور میں ہم اپنے سوڈانی بھائیوں اور حکومت کے ساتھ  ہیں اور اس مشکل کو آسانی میں تبدیل کرنے اور باہمی اتحاد کو جاری رکھنے کے بارے میں پُرعزم ہیں۔

صدر ایردوان نے صدراتی سوشل کمپلیکس میں سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح  البرہان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ سوڈان۔ترکی  بھائی چارے میں ایک نئے دور کا پیامبر ہو گا۔ سوڈان 2019 سے اب تک  تبدیلی کے ایک جامع اور اہم دور سے گزر رہا ہے۔ برہان نے اس سنجیدہ دور میں ایک مشکل ذمہ داری کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پُر مشقت دور میں ہم سوڈان حکومت اور سوڈانی عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔ سوڈانی عوام ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کی حد تک مضبوط اور باہم متحد ہے۔

سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان  نے بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ سوڈان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ اس وقت سوڈان تبدیلی کے جس عمل سے گزر رہا ہے اس میں ترکی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انشاء اللہ ترکی اور ترکی کے لیڈر جیسے مخلص دوستوں کے تعاون سے ہم اس عمل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

پریس کانفرنس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان 6 مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔



متعللقہ خبریں