ترکی: وزارت خارجہ کی طرف سے ردعمل، آخر یورپ کو ترکی کے ساتھ خار کیا ہے؟

ترکی مہاجرین کے معاملے میں یورپی یونین کے خلاف تحریکی اقدامات نہیں کر رہا، یونین سے مسئلے کے حل کے لئے حرکت میں آنے کی اپیل کر رہا ہے: فاروق قائمقجی

1690156
ترکی: وزارت خارجہ کی طرف سے ردعمل، آخر یورپ کو ترکی کے ساتھ خار کیا ہے؟

ترکی کے نائب وزیر خارجہ فاروق قائمقجی نے ،آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہیمر کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کارل نیہیمر نے جاری کردہ بیان میں ترکی کو مہاجرین کے معاملے میں تحریکی  کاروائیاں کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

قائمقجی نے ٹویٹر سے نیہیمر کی ترکی پر الزام تراشی کا جواب دیا ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ "ترکی، باقی ماندہ یورپ کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر 4.2 ملین مہاجرین نہایت سخاوت کے ساتھ میزبانی کر رہا ہے۔ آخر یورپ کو ترکی کے ساتھ خار کیا ہے؟"

قائمقجی نے کہا ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ بتدریج ایک گلوبل امتحان  کی شکل اختیار کر چکا ہے اور ترکی اس معاملے میں یورپی یونین کے خلاف دھمکی آمیز یا تحریکی اقدامات نہیں کر رہا بلکہ یونین سے اس مسئلے کے مقابل حرکت میں آنے کی اپیل کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں