ترکی: صدر ایردوان کی صدر غنی اور صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات

افغانستان میں جلد از جلد قیام امن و استحکام  کے لئے ہم دوست اور برادر افغان عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

1689796
ترکی: صدر ایردوان کی صدر غنی اور صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدر غنی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ " افغانستان میں جلد از جلد قیام امن و استحکام  کے لئے ہم دوست اور برادر افغان عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"۔

صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات میں صدر ایردوان نے انہیں صدارتی فرائض کے آغاز کی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکی۔ایران تعلقات اور علاقائی تعاون ہر شعبے میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی میں جنگلاتی آگ پر افسوس و ہمدردی کے اظہار پر افغانستان اور ایران کے سربراہان کا شکریہ بھی ادا کیا۔



متعللقہ خبریں