ترکی میں جنگلاتی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے: وزیر جنگلات

وزیر نے اپنی ٹویٹ میں  بتایا کہ 28 جولائی سے لگی ترک تاریخ کی بد ترین جنگلاتی آگ اس وقت مکمل طور پر  بجھادی گئی ہے ہمارے عملے نے  ضلع موعلا  کے قصبے کوئے جائز میں بھی آگ پر قابو پا لیا ہے

1690033
ترکی میں جنگلاتی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے: وزیر جنگلات

وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیرلی نے بتایا ہے کہ   ترکی میں لگی جنگلاتی آگ مکمل طو رپر قابو میں آ گئی ہے۔

 وزیر نے اپنی ٹویٹ میں  بتایا کہ 28 جولائی سے لگی ترک تاریخ کی بد ترین جنگلاتی آگ اس وقت مکمل طور پر  بجھادی گئی ہے ہمارے عملے نے  ضلع موعلا  کے قصبے کوئے جائز میں بھی آگ پر قابو پا لیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ  اس بڑی آفت میں پوری قیم یک قلب ہو گئی تھی ،اس سلسلے میں صدر ایردوان سمیت ہمیں تعاون دینے والے تمام ممالک،سرکاریو نیم سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام مطمئن رہیں جلے جنگلات دوبارہ سرسبزی حاصل کریں گے۔



متعللقہ خبریں