ہم کسی بھی شکل میں اپنے فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے: آقار

کابل ائیر پورٹ  کا نظام چلانے سے ترکی کا اصل مقصد افغانستان کو تنہا ہونے سے بچانا ہے، ہم کسی بھی شکل میں اپنے فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1689904
ہم کسی بھی شکل میں اپنے فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے  افغانستان میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے انتظام و انصرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم کسی بھی شکل میں اپنے فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے"۔

حلوصی آقار نے اسلام آباد میں ترکی کے سفارت خانے میں اپنے دورہ پاکستان کا جائز ہ لیا۔

آقار نے کہا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان  کے ساتھ ، پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک، دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ مذاکرات میں ہم نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت متعدد پہلووں پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ " دفاعی صنعت اور فوجی تربیت سمیت باہمی تعاون کے موضوعات میں آنے والے دنوں میں باہمی کاروائیوں کو مزید فروغ دینے  کے بارے میں ہم نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔ ہم نے باہمی تعاون کے دوام کے بارے میں بھی باہم متفق ہونے کا نہایت ممنونیت کے ساتھ مشاہدہ کیا ہے"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے اپنے علاقوں میں امن واستحکام کو پائیدار بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال  بھی ہمارے مذاکراتی ایجنڈے پر آئی، کابل ائیر پورٹ  کے انتظام و انصرام کو اپنے ہاتھ میں لینے سے ترکی کا اصل مقصد افغانستان کو تنہا ہونے سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے بیانات سننے میں آ رہے ہیں کہ اگر کابل ائیر پورٹ بند ہوا تو ملک میں موجود سفارتی مشن مکمل طور پر ملک سے نکل جائیں گے۔ اور ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ہمارے افغان بھائیوں کے حوالے سے کوئی پسندیدہ  صورتحال نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہم، ائیر پورٹ کے کھُلے رہنے سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔آنے والے دنوں میں یہ  موضوع واضح شکل اختیار کرے گا۔ ہم کسی بھی شکل میں اپنے فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں