وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا یونانی ہم منصب کو یونان میں لگی آگ پر تعیزتی پیغام

وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، چاوش اولو نے ڈینڈیاس کو فون کرتے ہوئے یونان میں لگی آگ پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمنا ظاہر کی ہے کہ۰ حکومتِ یونان جلد ہی اس آگ پر قابو پا لے گی

1686716
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا یونانی ہم منصب  کو یونان میں لگی آگ پر تعیزتی پیغام

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس کو یونان میں لگی آگ پر تعزیتی  پیغام روانہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، چاوش اولو نے ڈینڈیاس کو فون کرتے ہوئے یونان میں لگی آگ پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمنا ظاہر کی ہے کہ۰ حکومتِ یونان جلد ہی اس آگ پر قابو پا لے گی۔

یونانی وزارت خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ  پر  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے   یونانی  وزیر خارجہ کو ٹیلی فون  کرنے اور لگنے والی آگ کی وجہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کو جگہ دی گئی ہے۔

پوسٹ میں دونوں وزرائے خارجہ کی  جانب سے  دونوں ممالک  نے پہلے اپنے ملک پر  آگ پر قابو پانے  کے بعد  ایک دوسرے کی مدد کرنے  اور آگ پر قابو پانے  کی تمنا ظاہر کی  ہے۔

 اس سے قبل  یونان کے وزیر خارجہ ڈینڈیاس نے 29 جولائی کو ترکی میں آتشزدگی کی وجہ سے وزیر خارجہ چاوش اولو کو بھی ٹیلی فون کرتے ہوئے   تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں