ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

جینڈرمیری، مسلح ڈرون طیاروں، محارب ہیلی کاپٹروں اور فضائیہ کے تعاون سے کئے گئے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت داخلہ

1685584
ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

ترکی کے ضلع سیرت کی تحصیل پرواری کے دیہی علاقے کوہِ ہیریکول میں جاری ایرین۔13 آپریشنوں کے دائرہ  کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن، شرناک جینڈرمیری ریجنل کمانڈ آفس  کے ساتھ مربوط شکل میں کیا گیا۔

جینڈرمیری، مسلح ڈرون طیاروں اور محارب ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے بھی تعاون سے کئے گئے اس آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں