شام میں روسی نمائندہ خصوصی کی صدارتی مشیر سے ملاقات،اہم امور پر غور

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے انقرہ میں موجود  روس کے شام کے لیے نمائندہ خصوصی الیکسینڈر لاورانتیئف سے ملاقات کی جس میں شام کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

1685293
شام میں روسی نمائندہ خصوصی کی صدارتی مشیر سے ملاقات،اہم امور پر غور

 صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے انقرہ میں موجود  روس کے شام کے لیے نمائندہ خصوصی الیکسینڈر لاورانتیئف سے ملاقات کی ۔

  یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں  وفود کے درمیان  شام کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بات چیت میں ادلب میں جنگ بندی کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت اشتعال انگیزی کو روکنے کا بھی اعادہ کیا گیا ۔

مزید برآں ،بات چیت مین  شام میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سیاسی  پیش رفتوں کو موثر بنانے اور دستعر ساز کمیٹی کے امور میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دینے سمیت  شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور پی کےکے اور داعش  کے علاوہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

شام میں انسانی بحران میں کمی لانے کےلیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت اور  انسانی امداد کی فراہمی کے لیےسلامتی کونسل کی قرارداد  2585 پر عمل درآمد کو ممکن بنانے پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں