کویت کی طرف سے ترکی کے ساتھ اظہارِ افسوس و یکجہتی

کویت کی طرف سے جنگلاتی آگ کی وجہ سے ترکی کے ساتھ اظہارِ افسوس و یکجہتی کا پیغام

1684537
کویت کی طرف سے ترکی کے ساتھ اظہارِ افسوس و یکجہتی

کویت نے جنگلاتی آگ کی وجہ سے ترکی کے ساتھ اظہارِ افسوس و یکجہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔

کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح کی زیرِ صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہم، دوست ملک ترکی، صدر رجب طیب ایردوان، ان کی حکومت اور خاص طور آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ دِلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔

پیغام میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ  یکجہتی و اتحاد کا اور ترک حکام کے اس آگ پر جلد از جلد قابو پانے کے یقین کا اظہار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں