ترکی، 98 جنگلات میں 88 میں آگ پر قابو پا لیا گیا

ادانہ میں 1، انطالیہ میں 3، مرسن میں 3، معلا میں 2 جبکہ عثمانیہ کے ایک مقام پر آگ کے شعلے تا حال  آسمانوں کی جانب بلند ہو رہے ہیں۔

1683169
ترکی، 98 جنگلات میں 88 میں آگ پر قابو پا لیا گیا

ترکی میں98 علاقوں میں جنگلات کی آگ  میں سے 88 پر قابو پا لیا گیا۔

وزیر  زراعت و جنگلات  بیکر  پاک دیمرلی  نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’28 تا 31 جولائی کو  ملک کے 98 مقامات پر لگنے والی جنگلات کی آگ کو  88 علاقوں میں کنٹرول میں لے لیا گیا ہے  جبکہ باقی ماندہ 10 مقامات پر زور و شور سے آگ بجھانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ‘‘

ان کا کہنا ہے کہ  ادانہ میں 1، انطالیہ میں 3، مرسن میں 3، معلا میں 2 جبکہ عثمانیہ کے ایک مقام پر آگ کے شعلے تا حال  آسمانوں کی جانب بلند ہو رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں