آگ سے متاثرہ عوام کی ہر ممکنہ مدد کی جائیگی، صدر ایردوان

ایردوان، جو جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں  کامعائنہ  کرنے  کے لیے انطالیہ تشریف لے گئے تھے  نے ہیلی کاپٹر سے مناوگات میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

1683318
آگ سے متاثرہ عوام کی ہر ممکنہ مدد کی جائیگی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ وہ آگ سے متاثرہ شہریوں کو اسی حالت میں نہیں چھوڑیں گےاور ہر قسم کے نقصانات کو پورا کریں گے۔

ایردوان، جو جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں  کامعائنہ  کرنے  کے لیے انطالیہ تشریف لے گئے تھے  نے ہیلی کاپٹر سے مناوگات میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس دوران وزیر زراعت و امور جنگلات   کی ہمراہی  میں حکام سے تازہ پیش رفت پر آگاہی حاصل کی۔

مناوگات کے جائزے کے بعد  صدر نے کہا کہ 50 ملین لیرے کی امداد  آگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی  گئی ہے۔جلے ہوئے اور تباہ شدہ گھروں کو اضافی کرائے کی امداد دی جائے گی، اور کھیتوں، مویشیوں اور گرین ہاؤس  کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس، سوشل سیکورٹی، تجارتی قرضوں  کی ادائیگی ، زراعت اور زرعی قرضوں کو آتشزدگی والے علاقوں میں آگ کی وجہ سے ملتوی کردیا جائے گا، ایردوان نے اعلان کیا کہ  تباہ ہونے والے مکانات  کی جگہ نئے مکانات کی تعمیر  1 سال کے اندر مکمل ہو جائے گی۔

آگ بجھانے کی سرگرمیوں کو  وسیع پیمانے پر جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہمارے تمام تر ادارے  نقصانات کا ازالہ کرنے اور امداد کی ترسیل پر کوشاں ہیں۔اور برسات کے آغاز کے ساتھ شجر کاری کی مہم شروع کی جائیگی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ صدر انطالیہ کے بعد معلا کے ضلع مارمرس جائیں گے۔



متعللقہ خبریں