چاوش اولو کی تیونسی ہم منصب سے رابطہ،تیونسی عوام سے یک جہتی کا اظہار

امور خارجہ کے مطابق، اس بات چیت میں چاوش اولو نے تیونسی عوام سے موجودہ صورت حال کے تناظر میں یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے تیونس میں استحکام  و امن و امان کی اہمیت اجاگر کی

1681325
چاوش اولو کی تیونسی ہم منصب سے رابطہ،تیونسی عوام سے یک جہتی کا اظہار

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے تیونسی ہم منصب عثمان الجرندی سے ٹیلیفون  پر رابطہ کیا ہے۔

امور خارجہ کے مطابق، اس بات چیت میں چاوش اولو نے تیونسی عوام سے موجودہ صورت حال کے تناظر میں یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے تیونس میں استحکام  و امن و امان کی اہمیت اجاگر کی ۔

 تیونس میں 25 جولائی کو حکومت اور مخالف جماعتوں  کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے تھے جن کے نتیجے میں النہدہ تحریک سمیت دیگر مرکزی سیاسی جماعتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان واقعات پر صدر قیس سعید نے پارلیمان تحلیل  کرتےہوئے ارکان کو حاص خصوصی مراعات  معطل کرتے ہوئے وزیراعظم ہشام المشیشی کو بر طرف کر دیا تھا۔

صدر نے بعد ازاں خود کو اٹارنی جنرل قرار دیتے ہوئے ملکی میں مارشل لا نافذ  کر دیا جبکہ اپنے اس فیصلے کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں