بردار ملک تیونس میں آئینی و جمہوری حقوق سلب کرنے کی مذمت کرتےہیں:ترکی

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ تیونس میں جمہوری عمل  کو روکنے ، آئینی حقوق سلب کرنے اور عوامی امنگوں کے خلاف ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں

1680160
بردار ملک تیونس میں آئینی و جمہوری حقوق سلب کرنے کی مذمت کرتےہیں:ترکی

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ تیونس میں جمہوری عمل  کو روکنے ، آئینی حقوق سلب کرنے اور عوامی امنگوں کے خلاف ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر تیونسی صدر قیس سعید کی طرف سے پارلیمان تحلیل کرنے اور وزیراعظم کو مستعفی کرنے کے فیصلوں پر کہا کہ  دوست و بردار ملک تیونس میں جمہوری عمل کو روکنے،عوامی امنگوں کے خلاف آئینی حقوق کو سلب کرنے کی مذمت کی جاتی ہے جبکہ ترکی چاہتا ہے کہ  تیونس میں  جمہوریت پروان چڑھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تیونسی صدر قیس سعید نے پارلیمانی اختیارات کو ایک ماہ کے لیے تحلیل کرتےہوئے ارکان کو حاصل خصوصی مراعات واپس لے لی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں