"آذربائیجان۔پاکستان۔ترکی اجلاس" مصطفی شان توپ باکو روانہ ہونگے

ترک اسپیکر پارلیمان مصطفی شان توپ آذربائیجان۔پاکستان۔ترکی سہ رکنی پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہے ہیں

1679751
"آذربائیجان۔پاکستان۔ترکی اجلاس" مصطفی شان توپ باکو روانہ ہونگے

ترک اسپیکر پارلیمان مصطفی شان توپ آذربائیجان۔پاکستان۔ترکی سہ رکنی پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہے ہیں۔

 آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یہ اجلاس 27 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے جس میں باکو معاہدے پر دستخظ کیے جائیں گے۔

 اجلاس سے قبل ترک اسپیکر پارلیمان دیگر ہم منصبوں کے  ہمراہ آذری صدر الہام علی ایف سے ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں، اسپیکران پارلیمان حیدر لی ایف کے مزار پر حاضر دینے کے علاوہ خیابان شہدا میں پھول رکھیں گے۔

مصطفی شان توپ  باکو میں ترک کاروبایر شخصیات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں  سے ملاقات کرنے کے بعد جمعرات کے روز شوشہ اور فضولی شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں