بغداد میں کل ہونے والے دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ہم اس حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں

1677939
بغداد میں کل ہونے والے دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے ایک تحریری بیان میں کہاگیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے صدر شہر محلئ کے ایک بازار میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوگئے، اس خبر کی اطلاع پانے پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

یان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق میں امن و استحکام میں خلل ڈالنے کے مقصد سے ہونے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی  کی دعا کرتے ہیں ۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں  کہ ہم عراق کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیت تیار ہیں، ہم عراقی حکومت اور عراق کے دوست اور برادر عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں