ترکی: شام کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید 3 زخمی

ضلع ماردین میں شام کی طرف سے کھولی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور3 زخمی ہو گئے

1671535
ترکی: شام کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید 3 زخمی

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل قزل تیپے میں شام کی طرف سے کھولی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ماردین گورنر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شین یُرت کی سرحدی پٹّی پر پیٹرولنگ کرتی فوجی گاڑی پر شام کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

حملے میں گاڑی کے ڈرائیور انفنٹری سارجنٹ جیہان چفجی باشی کو گولی لگنے کے بعد گاڑی الٹ گئی ۔

 چاروں فوجیوں کو زخمی حالت میں قزل تیپے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں چفجی باشی تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود شہید ہو گئے ہیں۔

دیگر 3 زخمی فوجیوں کی حالت تسلی بخش  بتائی جا رہی ہے۔


ٹیگز: #شہید

متعللقہ خبریں