ترکی کی یورپی یونین کے رکن ممالک کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال میں 42 فیصد اضافہ

ترکی کی برآمد کنندگان اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعدادوشمار سے جمع کردہ معلومات کے مطابق ، گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے چھ ماہ میں ترکی کی برآمدات میں 39.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

1670889
ترکی کی یورپی یونین کے رکن ممالک  کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال میں 42 فیصد اضافہ

ترکی نے یورپی یونین کے  ممالک کو اپنی  برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جنوری تا جون کے عرصے میں 42 فیصد اضافہ کیا ہے  جو اب  40 ارب 857 ملین 72 ہزار ڈالر تک پہنچ گی ہے۔

ترکی کی برآمد کنندگان اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعدادوشمار سے جمع کردہ معلومات کے مطابق ، گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے چھ ماہ میں ترکی کی برآمدات میں 39.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جو 75 ارب 59 ملین 271 ہزار ڈالر سے بڑھ کر  104 ارب 982 ملین 69 ہزار ڈالرتک پہنچ  گیا ہے۔

سال کے پہلے نصف حصے میں ، یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ارب 857 ملین 72 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سال کے پہلے چھ مہینوں میں ، آٹوموٹو انڈسٹری ، ریڈی میڈ لباس اور ملبوسات ، کیمیکل اور مصنوعات اور اسٹیل سب سے زیادہ یورپی یونین کے ممالک کو برآمد کیے گئےہیں ۔

مذکورہ مدت میں ، ترکی  نے  یورپی یونین کے رکن  ملک جرمنی کو  سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔

پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جون میں جرمنی کو برآمدات میں 33.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو  1 ارب 177 ملین 488 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 568 ملین 506 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں