پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

یہ تعلقات تاریخی اور مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی بری افواج کے کمانڈر امیت دندار کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی

1670527
پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے:  جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے، یہ تعلقات تاریخی اور مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی بری افواج کے کمانڈر امیت دندار کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے خصوصاً تربیت اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ترکی کی بری افواج کے کمانڈر امیت دندار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کو شکست دینے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ایک چاک و چوبند فوجی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔



متعللقہ خبریں