ترکی: آج سے ملک بھر میں لاک ڈاون مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے

ترکی میں آج سے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے

1667905
ترکی: آج سے ملک بھر میں لاک ڈاون مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے

ترکی میں آج سے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

شہروں کے درمیان سفر کی پابندی ختم ہو گئی ہے۔ صفائی، ماسک اور فاصلے کے اصولوں کے ساتھ ساتھ وزارت صحت وباء انتظامیہ اور ورکنگ گائیڈ کی تمام تدابیر کی پابندی کی شرط کے ساتھ آج سے تمام کاروباری مراکز نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

کھانے پینے کی جگہوں پر میز اور کرسیوں کے درمیان فاصلے کی شرط برقرار رہے گی لیکن ایک ہی میز پر بیٹھنے والے افراد کی تعداد کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

نکاح اور شادی کی تقریب میں کھانے پینے اور لائیو موسیقی کی اجازت ہو گی اور تقریب رات 12 بجے تک  جاری رہ سکے گی۔

اندرون شہر اور شہروں کے درمیان رسل و رسائل کی تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

سرکاری اداروں میں کورونا کی وجہ سے نافذ العمل صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کے اوقات کار  کو بھی کالعدم کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں