ترک اور روسی وزرا خارجہ کی انطالیہ میں اہم ملاقات

سرگئے لاوروف ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ترکی تشریف لا رہے ہیں

1666722
ترک اور روسی وزرا خارجہ کی انطالیہ میں اہم ملاقات

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  روسی ہم منصب سے 30 جون کو انطالیہ میں ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں ترکی۔ روس دو طرفہ تعلقات سمیت  علاقائی معاملات پر غور کیا جائیگا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سرگئے لاوروف ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ترکی تشریف لائیں گے۔

روسی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  اس ملاقات میں جنوبی قفقاز، مشرق وسطی، شمالی افریقہ سمیر افغانستان، یوکیرین، وسطی ایشیا، مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ اسود      علاقوں کی صورتحال اور شام و لیبیا   کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

دونوں ممالک کے  بیچ  تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہونے  کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے جنوری تا اپریل کے دورانیہ میں دو طرفہ تجارتی حجم   گزشتہ برس کے مقابلے میں  22.5 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے 9 ارب  ایک سو ملین  ڈالر تک ہو گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں